Sep 15, 2018 04:03 pm
views : 370
Location : Different Place
Lahore-CM Punjab Usman Buzdar resolution of issues top priority.
لاہور : مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری، آئی جی اور اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو افسران و اہلکاروں کے رویّے میں تبدیلی کا احساس ہونا چائیے اور افسران بھی اپنے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی شیاکات اور حل کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں، عوامی شکایات کے اوقات کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثما بزدار کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور عوام کے خدمت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے لیے حل پر مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔