کراچی، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا سائبر نائف روبوٹک ریڈیولوجی سینٹر کا دورہ
مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے آج جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جناح ہسپتال) میں سندھ حکومت اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے قائم کئے جانے والے سائبر نائف روبوٹک ریڈیولوجی سینٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزیدکہنا تھا کہ آج پاکستان اور باہر سے آنے والا ہر مریض سائبر نائف روبوٹک ریڈیولوجی سے مستفید ہورہا ہے ۔ یہاں پر تمام مریضوں کا نہ صرف مفت علاج ہورہا ہے بلکہ مفت ادویات بھی میسر ہیں۔ سائبر نائف روبوٹک ریڈیولوجی صفائی کا بہترین نظام بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ماضی میں صحت کے شعبے میں کامیابیاں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے عوام کی خدمت کے اٹھائے جانے والے بیڑے کو مزید اجاگر کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ عامہ بھی ہمارا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر نائف روبوٹک ریڈیولوجی میں مریضوں کو کوالٹی میڈیکل ٹریٹمنٹ مل رہی ہیں اور مریض اس سے مستفید ہورہے ہیں۔