Sep 15, 2018 06:18 pm
views : 450
Location : Railway Ministry
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور، وزیر اعظم سے ریلوے مزدوروں کا ایک گریڈ بڑھانے کی سفارش کی ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے مزید دو نئی ٹرینیں مئنجودڑو اور روہی چلانے جارہی ہے، اللہ کو منظور ہوا تو اب سارا زور فریٹ کی ترقی پر ہوگا۔ ریلوے ملازمین میں بہت صلاحیتیں ہیں، سو دن میں عوام کو مزید خوشخبری دیں گے، وزیر اعظم سے ریلوے ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہمارے کام کو سراہے جانے پر خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم کے اعتماد پر ہم پورا اتریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم دس پندرہ دن دو انجنوں میں ٹریکنگ سسٹم لگاکر تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وائی فائی کیلئے بیشتر کمپنیاں آن لائن ہیں تاہم ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بدمزگی پیدا ہو۔سو دن کے اندر اندر انشاء اللہ وائی فائی ، ٹریکنگ اور ریلوے اسٹیشنز کی تزئین وآرائش کا کام معیار کے مطابق مکمل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیس دن میں ریلوے مزدوروں نے دو ٹرینیں بنائی ہیں، میں توقع کرتا ہوں کہ عوام کو سو دن میں مزید خوشخبری دیں گے۔