کراچی، شہر میں دن دہاڑے لوٹ مار برداشت سے باہر ہے، فردوس شمیم نقوی
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر وقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کراچی میں جرائم کی شرح اس حد تک بڑھ چکی ہے جو برادشت سے باہر ہے ،سی پی ایل سی میں جرائم کی صحیح شرح درج نہیں ہوتی،سی پی ایل سی نے جو جرائم کی شرح فیصد جاری کی ہیں ہر ضلع میں تعداد ہزاروں کے برابر ہیں،سی سی ٹی وی کیمرے اتنے ناقص ہیں کہ مجرموں کی تصاویر واضح نہیں ہوتی۔
رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰاور آئی جی پولیس نے ٹاسک فورس کے حوالے بیان دیا مگر کچھ واضح نہیں کہ یہ ٹاسک فورس کب قائم ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی ایک ہفتے میں بتائیں کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ ہے کہ پروٹوکول جلد کم کریں گے۔