Sep 15, 2018 06:38 pm
views : 379
Location : Election Commision Office
Lahore- PTI Candidate Media Talk
لاہور، حلقہ 124 سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے اپنے کاغذات جمع کروادیئے
قومی اسمبلی کے حلقہ 124 سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات جمع کروادیئے۔ کاغذات جمع کرانے کے بعد غلام محی الدین دیوان نے کارکنان کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے علاوہ اپنی حکومت کی کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات منظور ہوگئے ہیں ، اب پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے شکست دے کر واپس مری بھیج دینگے، پی ٹی آئی حلقہ این اے 124 میں فتح حاصل کرے گی۔
غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اچھی بات ہے۔