لاہور، عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں،وزارت اعلیٰ کے منصب پر میں نہیں بلکہ پنجاب کا عام آدمی بیٹھا ہوا ہے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔عوام کی شکایات کا ازالہ متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے،ماضی کا دور گزر چکا ، اب کام کرنا ہوگا اور نتائج دینا ہوں گے۔عوام کے مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ آفس میں سٹیٹ آف دی آرٹ شکایت سیل قائم کیا جائے گا،شکایت سیل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔