Sep 15, 2018 07:19 pm
views : 354
Location : Ministry of Health
Islamabad- Federal Health Minister Chairs Meeting
اسلام آباد،وزیراعظم سےصحت بجٹ میں اضافے کیلئے بات کروں گا، وفاقی وزیر صحت
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزمیں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت صوبائی وزرائے صحت و بہبود آبادی کا پہلا اجلاس ہوا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبوں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اجتماعی طور پر صحت کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں خسرہ کی روک تھام کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں صحت کی سہولیات اورخدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس کے دوران بچوں میں غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے ایمر جنسی نیوٹریشن ٹاسک فورس کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا جس میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو عوام کی خدمت کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے ۔بدقسمتی سے پچھلے ستر سالوں میں صحت کے شعبہ پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ خسرہ کی روک تھام کے لیے 15 سے 27 اکتوبر تک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ آنے والے بجٹ میں صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔