Sep 17, 2018 12:38 pm
views : 370
Location : Different Place
Karachi- Operation Against Encroachment in Karachi Police
کراچی : شاہراہ قائدین پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کیبن اور پتھارے ضبط
کراچی میں محکمہ انسداد تجاوزات سیل عدالتی حکم کے بعد ایکشن میں آگیا، ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری اور مشینری کے ساتھ شاہراہ قائدین کے سروس روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر موجود کیبنوں اور پتھاروں کو اٹھا لیا۔اس موقع پر موجود افراد نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی جسے پولیس نے کنٹرول کرلیا۔، انتظامیہ نے کچھ افراد کو پیر تک تجاوزات ہٹانے کی مہلت دے دی۔
آپریشن کے دوران کئی فٹ باہر نکلے شیڈز کو بھی با ری مشینری کے ذریعے نکال دیا گیا، فٹ پاتھ پر موجود پتھارے اور کیبن بھی اٹھا لیے گئے۔آپریشن کےدوران کوئی گرفتاری عمل میں آئی نہ ہی کوئی جرمانہ کیا گیا، بیشترافراد کی جانب سے پیر تک کی مہلت مانگنے پر انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن پیر تک ملتوی کردیا۔