Sep 17, 2018 01:00 pm
views : 378
Location : Governor House
Punja- Governor House Punjab's doors opened to the people
لاہور:پاکستان کےعوام کو جلد خوشگوارتبدیلی کا احساس ہوگا, وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیرکے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ نیا پاکستان خودمختار، معاشی طورپرمضبوط ، ترقی یافتہ اورخوشحال ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیرمیں پنجاب سبقت لے گا، صوبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پرشب وروزکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے جبکہ 100 روزہ ایجنڈے پرہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے