Sep 17, 2018 01:05 pm
views : 366
Location : Faisal Air Base
Karachi- PM Imran Khan arrival
کراچی، وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان بالآخر گوناگوں مصروفیات کے باوجود کراچی پہنچ ہی گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیصل ایئر بیس پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےرکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ کراچی کے موقع پر سب سے پہلے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے علاوہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے مزارات پر حاضری دیں گے اور فاتحہ پڑھیں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔