کراچی :وزیراعظم عمران خان مزارقائد پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں وہ سب سے پہلے مزار قائد پرحاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا۔وزیراعظم ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پراجلاس بھی ہوگا جس میں گرین لائن بس منصوبہ، فراہمی آب کے منصوبہ کے فور اور کراچی پیکج پربریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی امن اومان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔عمران خان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔