لاہور: بیگم کلثوم نوازکی رسم قل آج جاتی امرا میں منعقد کی گئی
شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جا رہی ہے جس کے لیے وہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔رسم قل میں خاندان کے افراد اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت پارٹی رہنما ایاز صادق سمیت سینئرپارٹی رہنما وں شرکت کیلئے جاتی امرا پہنچے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری جاتی امرا پہنچےجہاں انھوں نے کلثوم نواز کے انتقال پرنوازشریف اور دیگر سے تعزیت کی ۔ دو روز قبل جاتی امرا میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکو میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا تھا۔ تدفین کے بعد مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی تھی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور تینوں کو کلثوم نواز کے انتقال کے باعث پیرول پررہا کہا گیا ہے