میانوالی :کالا باغ خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں15 افراد زخمی
خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی کہ مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کوصبح 5 بجے حادثہ پیش آیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ، حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے۔
کندیاں اسٹیشن سے امدادی کرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی تاہم ریلوے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں