کوئٹہ،بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کےلئے سوئم کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام
کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کےلئے سوئم کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،قرآن خوانی کا اہتمام مسلم لیگ ن کےصوبائی نائب صدر نصیر خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر کیا گیا،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ کارکنان نے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
قرآن خوانی میں ڈپٹی میئر یونس بلوچ،اور پارٹی رہنماوں کے علاوہ کارکن شریک ہوئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نصیر اچکزئی کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔