Sep 17, 2018 01:50 pm
views : 361
Location : Governor House
Karachi- PM Chairs Meeting Regard Law & Order
کراچی،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کراچی میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے کراچی میں جاری آپریشن پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور پانی کے منصوبے لانا اولین ترجیح ہے، کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے،قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔