Sep 17, 2018 01:58 pm
views : 356
Location : Governor House
Karachi- PM Chairs Meeting Regard Development Projects
کراچی،کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے اسے ترقی یافتہ شہر بنانا ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
اسٹیٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے اسے ترقی یافتہ شہر بنانا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچر کے نظام کو بہتر بنایا جائے، وفاق کی جانب سے جو تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو گرین لائن بس منصوبے، کے فور اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے گرین لائن بس منصوبہ اور کے فور فوری طور پر مکمل کرنےکی ہدایت دی۔
عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں میئر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔