کوئٹہ، کوئٹہ میں شیعہ سنی فساد نہیں, اہل تشیع و اھل سنت ایک پیج پر ہے،علمائے کرام
علماء اہل تشیع و اہل سنت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ سنی فساد نہیں, اہل تشیع و اھل سنت ایک پیج پر ہے۔
کوئٹہ پریس کلب میں علماء اہل تشیع و اہل سنت نے محرم الحرام سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے علما کرام کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کمیٹی تشکیل دے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں کمیٹی کی تشکیل سے تنازعات اور دوریاں دور ہونگی۔
اس موقع پر قاری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ میں اہل سنت کے مساجد میں نماز جمع کی ادائیگی 1:30 بجے تک کرینگے,مذہبی رواداری کے سلسلے میں علماء کرام کا کردار مثالی ہے،ملک کی دفاع کو یقینی بنانے پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
شیعہ رہنما جمعہ اسدی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شیعہ سنی فساد نہیں, اہل تشیع و اھل سنت ایک پیج پر ہے۔