Sep 17, 2018 02:30 pm
views : 382
Location : Dera Ismail Khan
DIK- NAB should fulfill his duty leader Jamaat e Islami
ڈیرہ اسما عیل خان :نیب اپنی ذمہ داری پوری کرے،رہنما جماعت اسلامی
ڈیرہ اسما عیل خان میں جماعت اسلامی کے رہنما زاہد محب اللہ نے پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی ضلع ڈیرہ اسما عیل خان کا بہت بڑا اثاثہ ہے مگر کرپٹ عناصر کی وجہ سے یونیورسٹی تبائی کی جانب گامزن ہے اور حکو مت نے ذمہ داروں اور مسائل کا معلوم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہے گومل یونیورسٹی کی ترقی صرف پاکستان تحریک انصا ف یا جماعت اسلامی کی نہیں ہے بلکہ ڈیرہ میں رہنے والی ہر انسان کی ہے گومل یونیورسٹی کا شمار پاکستان کے چو تھے نمبر پر ہوا کر تا تھا مگر اب 38نمبر بر آگئی ہے موجودہ وی سی کے دور میں 45 افراد کے قریب بھرتی کئے گئے پنجاب اور بنوں کے لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے لہذا موجودہ وی سی اور رجسٹرار کو برطرف کیا جائے سفارشی اور میرٹ کے خلاف بھرتیوں کو ختم کیا جائے کلاس تھری اور فور کی ملازمتیں ڈیرہ کے لوگوں کا حق ہے نیب اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عوامی شکایات پر کارروائی کرے بی ایس پروگرام میں داخلہ نہ ہونے کے برابر ہے ہم گواسا کی جاری تحریک جو گومل یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ کی کرپشن اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف ہے جماعت اسلامی گومل یونیورسٹی بچا تحریک میں بھر پور کردارادا کر یگی ۔