اسلام آباد:ہندوستانی فوج سیکورٹی فورس نہیں بلکہ قاتل فورس ہے،مشعال ملک
ہندوستانی فوج سیکورٹی فورس نہیں بلکہ قاتل فورس ہے،مشعال ملکخاتون کشمیری رہنما مشال ملک نے بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں
انکا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیں کشمیر میں چھ نوجوانوں کی لاشیں دی،ہندوستانی قابض فوج نے ہمارے نوجوانوں کو شہید کر کے روڈ پر رسیوں سے گھیسٹا،ہندوستانی قابض فوج نے ہمارے نوجوانوں کی لاشوں کا مذاق اڑایا انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج درجنوں کی تعداد میں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے ،ہندوستانی فوج سیکورٹی فورس نہیں بلکہ قاتل فورس ہے ،پاکستانی اخبار کے اندر بھی ہمارے بہادر کشمیری نوجوانوں کو ریبل اور ملیٹینٹ لکھا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتی ہوں،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کشمیری نہیں انڈین قابض فورسز ہیں،کشمیری تو نہتے قابض اور دہشت گرد افواج کا مقابلہ کررہے ہیں