کراچی:کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ، نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نوجوان بجلی کے لٹکتے تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔لواحقین کے مطابق جاں بحق نوجوان دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا تھا، مقتول نے لٹکتے تار سے بچنے کے لیے اسے ہاتھ سے ہٹایا تھا، تار ہاتھ سے پکڑتے ہی بجلی کا جھٹکا لگا اور موت واقع ہوگئی۔
چند روز قبل کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔