Sep 17, 2018 02:50 pm
views : 327
Location : Different place
Karachi should get the same packages as much as Khalid Maqbool Siddiqui
کراچی کو اتنا ہی پیکج ملنا چاہیے ، جتنا حق ہے ، خالد مقبول صدیقی
وزیرِاعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفدنے ملاقات کی،ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی کی صورتحال، مردم شماری سے متعلق تحفظات اور لاپتہ افراد سے متعلق بھی بات کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ 70 سال سے ناانصافیاں کی جا رہی ہیں، ہم نے کراچی کا مقدمہ وزیرِاعظم عمران خان کے سامنے رکھا ہے۔ کراچی کو بے دردی سے لوٹا گیا، اس شہر کو 500 ارب ڈالرکی ضرورت ہے، کراچی کو اتنا ہی پیکج ملنا چاہیے، جتنا حق ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ وزیرِاعظم سے حیدر آباد یونیورسٹی اور کے پی ٹی ملازمین سے متعلق بھی بات ہوئی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے جبکہ شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، ہم نے ان مسائل کے حل کیلئے وزیرِاعظم کو قلیل اور طویل المدتی تجاویز پیش کی ہیں