کراچی :سندھ حکومت معذوربچےکا بیرون ملک علاج کرائے گی, مراد علی شاہ
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ والدین اور کے الیکٹرک حکام سے ملاقاتیں کیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے بتایا کہ کے الیکٹرک 25 لاکھ معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر معاوضہ 50 لاکھ کرایا۔
مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک بچے کے باہرعلاج کرانے پرتذبذب کا شکار ہے جس پر انہوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ کے الیکٹرک بچے کا باہر علاج کرانے پرہچکچا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ سندھ حکومت بچے کا بیرون ملک علاج کرائے گی۔
گزشتہ ماہ 30 اگست کو کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔