Sep 17, 2018 03:12 pm
views : 401
Location : Forigen Minister
Islamabad- FM receives UK home secretary.
اسلام آباد: وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی وہاں موجود تھے۔بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال گیا جبکہ منی لانڈرنگ، اثاثوں کی واپسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام امور پر بات چیت کا خواہاں ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، کثیر جہتی اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے