Sep 17, 2018 03:17 pm
views : 477
Location : President House
Islamabad- State Minister Ali.Mohammad khan Oath taking Ceremony
اسلام آباد،وزیر مملکت علی محمد خان کی تقریب حلف برداری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، جہاں وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنےعہدے کا حلف اٹھایا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علی محمد خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سیاسی کارکنوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں این اے بائیس مردان سے کامیابی حاصل کی تھی۔