پنجاب ،پاکپتن مزار کے دروازے پر دھکم پیل سے 16 زائرین زخمی
عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سات سو چہترویں عرس کے موقع پر بہشتی دروازہ کھلتے ہی زائرین کی دھکم پیل سے سولہ افراد زخمی ہوگئے۔نمازعشا کے بعد بہشتی دروازہ کھلتے ہی شدید ترین دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔ پولیس کی جانب سے زائرین پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے بھگڈر مچ گئی۔
اس دوران سیکیورٹی گیٹ بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث سولہ افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔