اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے آج برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے ہمراہ برطانوی ہوم سیکریٹری اور برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات کے دوران اہم معاہدے متوقع ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور برطانوی وزیر داخلہ کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔