Sep 17, 2018 06:13 pm
views : 327
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakisrtan Stock Exchange Closing.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 399 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (17 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 399 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 38 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔