Sep 17, 2018 06:28 pm
views : 333
Location : Domestic Place
Islamabad- Interior Minister Shehryar Afridi Press Conference
اسلام آباد، پروموٹنگ لیبر اسٹینڈرڈز کمپلینٹ ان ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس سیکٹر کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
دارالحکومت اسلام آباد میں آج پروموٹنگ لیبر اسٹینڈرڈز کمپلینٹ ان ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس سیکٹر کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی تھے۔
اس موقع پر خطاب کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کام بہت زیادہ ہیں، میرے پاس وقت کم ہے، ہمارا ایجنڈہ سو دنوں پر محیط ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بڑی ذمہ داری دی ہے، یہ پل صراط سے کم نہیں۔ انسان کتنے ہی بڑے عہدے پر کیوں نہ پہنچ جائے لیکن وہ پھر بھی کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ تمام انسانیت خالق کائنات کی محتاج ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔ چور دروازوں نے اس پاک گھر پاکستان کو بہت بدنام کیا، ماؤں بہنوں کی تذلیل ہوئی اور مسلک، مذہب وقومیت کے نام پر ہمیں لڑایا گیا جو اقوام عالم میں جگ ہنسائی کا سبب بنا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اب اس گھر کو بہتر کرنا ہے، مزدوروں اور عام انسانوں کے حقوق خاتم النبیاء نے دنیا کو سکھائے، یہ خاصا تو مسلمانوں کا تھا۔