Sep 18, 2018 12:39 pm
views : 465
Location : Saddar Police station
Gujranwala- 3 Street Criminals arrtested in police action
گوجرانوالہ،پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی،راہزنی میں ملوث گینگ گرفتار،اسلحہ اور نقدی بر آمد
گوجوانوالہ میں صدر پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،راہزنی اور منی ایکسچینج سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے شہریوں سے لو ٹ ما ر کرنیوالے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی پیپلز کا لو نی افتخار احمد کے مطابق ڈکیت گینگ کے گرفتار ارکان میں ندیم عرف دیمو،امانت عرف امانتی ،شعیب عبدالرحمن شامل ہیں،ملزمان ڈکیتی ،راہزنی اور منی ایکسچینج سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے شہریوں سے لو ٹ ما رکی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2مو ٹر سائیکلیں 6 لا کھ روپے نقدی ،اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئیں،ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی جا رہی ہے۔