کراچی، نیشنل بینک نے ’’ لیڈنگ بینک ان پاکستان ایوارڈ 2018ء‘‘ اپنے نام کرلیا
نیشنل بینک آف پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سالانہ ٹریڈ فنانس پروگرام میں ’’ لیڈنگ بینک ان پاکستان ایوارڈ 2018ء‘‘ اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ یکم جولائی 2017ء سے جون 2018ء کے دوران ٹی ایف پی کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرانزکشن کرنے کی بنیاد پرنیشنل بینک آف پاکستان کو دیا گیا۔
بینک کی جانب سے شیخ طارق عبداللہ ہیڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز، انٹرنیشنل گروپ، نیشنل بینک آف پاکستان نے یہ قابل قدر ایوارڈ ٹریڈ فنانس پروگرام (ٹی ایف پی) اور پارٹنرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب میں وصول کیا جو سنگاپور میں منعقد کی گئی۔
قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال اے ڈی پی، ٹی ایف پی ایوارڈزمیں ’’ ٹریڈ ڈیل آف دی ایئر‘‘ بھی جیتا تھا۔