کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت آج امن وامان کے حوالے سے رینجرزہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے پلان کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔