Sep 18, 2018 01:29 pm
views : 329
Location : National Assembly
Isalambad- Ahsan Iqbal Shah Mehmood Qureshi Adresess in NA
اسلام آباد،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش
عام انتخابات 2018میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے شاہ محمود قریشی نے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی تحریک پیش کرنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس کمیشن کو مکمل بااختیار ہونا چاہیے، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی با اختیار ہی ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے انتخابات کے خلاف مطالبہ پیش کیا جس میں انہیں عام انتخابات 2018 کے حوالے سے تحفظات تھےجس پر وزیر اعظم کی سربراہی میں غور خوض کیا ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ عوام سئے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے۔