Sep 18, 2018 01:37 pm
views : 502
Location : Nasir ul Aza Imam Bargah
Quetta- 7th Moharram Mehndi of Prince Qasim
کوئٹہ،سات محرم کا دن کربلا کے شہزادے حضرت قاسم ابن الحسن کے نام سے منسوب
آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں حضرت قاسم کی مہندی اٹھائی جائے گی جبکہ مجالس عزا میں علماء و ذاکرین حضرت قاسم کا واقعہ شہادت بیان کررہے ہیں وہیں ان کی قربانی سے منسوب ، تعزیئے اور جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔
سات محرم کا دن کربلا کے شہزادے حضرت قاسم ابن الحسن کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے کربلا میں جام شہادت نوش کیا ,سات محرم الحرام کو عزادار حضرت قاسم کی یاد میں تعزیے سجاتے ہیں۔
سات محرم الحرام کے دن شہزادہ قاسم ابن حسن کی یاد میں مہندی کی زیارت بر آمد کی جاتی ہے، شہزادہ قاسم ابن الحسن جنہوں نے میدان کربلا میں اپنے بابا حسن ابن علی کی نیابت کی۔
حضرت قاسم فرزند رسول ﷺ حضرت امام حسنؓ کے فرزند ہیں، حضرت قاسم چچا حسین ابن علیؓ سے اجازت لے کر میدان کربلا میں آئے تو دادا علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کی وارثت سے ملنے والی شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھائے لیکن پھر یزیدی لشکر نے گھیر کر آپ کو شہید کردیا،شہادت کے وقت آپ صرف تیرہ برس کے تھے۔
کوئٹہ میں ناصر العزا امام بارگاہ میں شہد کربلا کے مزارات کی شبیہ بنائی گئی جس پر محنت لگن اورمحبت واضع نظر آتی ہے،لوگوں کی بڑی تعداد محرم الحرام میں شبیہ مزارات کی زیارت کے لئے آتے ہیں اور اپنی منتیں مانتے ہیں جسکا سلسلہ 10محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ حضرت قاسم کی یاد کو تازہ کرتے ہیں، ہم انکی صدقے میں اپنی بچیوں کے اچھے نصیب کی دعا ماگنتے ہیں۔
شیعہ عالم کا کنا تھا کہ امام حسین کربلا میں کسی ایک فرقے کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے لڑے انہوں نے حق کی خاطر قربانی دی۔