اسلام آباد، کشمیر کی صورتحال پر ایک رپورٹ دسمبر میں برطانوی پارلیمنٹ میں جاری کی جائے گی،مشال ملک
حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر ایک رپورٹ دسمبر میں برطانوی پارلیمنٹ میں جاری کی جائے گی۔
برطانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ نے مشال ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے برطانوی اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ روز بروز جذبہ حریت بڑھتا ہی جارہا ہےفرینڈز آف کشمیر کے حوالے سے 27 ستمبر کو برسلز میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مشال ملک کا کہناتھا کہ یاسین ملک کیساتھ بھارتی افواج انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے ،کشمیر میں لاشوں کو بے دردی سے سڑکوں پر گھسیٹا جارہا ہے،بھارتی حکومت ایسے اقدامات کرنے والوں کو انعامات سے نوازتی ہے،بے دردی اور ظلم کے پہاڑ توڑنے پر دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے،دنیا انڈیا کو بڑی مارکیٹ سمجھتے ہوئے اسکے خلاف آواز نہیں اٹھاتی۔
مشال ملک نےکہا میری التجا ہے میرا اور میری بیٹی کے لیے آواز بلند کریں یہ وفد ایل او سی پر خود جاکر حالات کا جائزہ لینے جارہے،مہمانوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ یہ ہماری آواز دنیا تک پہنچائیں گے،جس میں کشمیر میں ہونے والی مظالم کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔