Sep 18, 2018 04:45 pm
views : 347
Location : Sindh Assembly Building Auditorium
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Press Conference.
کراچی، وفاق سے سندھ کو30 جون تک598 ارب میں سے49 ارب روپے کم ملے ، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے سندھ کو تیس جون تک پانچ سو اٹھانوے ارب میں سے اننچاس ارب روپے کم ملے۔ ترقیاتی بجٹ سے ہم نے چوبیس ارب روپے کی کٹوتی کی ہے ۔وزیراعظم اور وزیرخزانہ سے کہہ دیا کہ وفاق سے این ایف سی شیئرکم ملاہے ۔
سندھ اسمبلی عمارت کے آڈیٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ اگست دوہزار اٹھارہ میں کم ترین فنڈز ملے ۔ ترقی کا ہمارا ہدف فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیاگیا۔ کوشش ہے کہ بجٹ کو حقیقت پسندانہ بنائیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلیے بجٹ دس ارب روپے تک بڑھادیاہے ۔ واٹر کمیشن کی ہدایت پر نئی اسکیمز بجٹ میں شامل کی گئیں ۔ ساٹھ کلومیٹر کے کوسٹل ہائی وے منصوبے پر آٹھ ارب روپے لاگت ائےگی۔ لاڑکانہ میں واٹرسپلائی اسکیم نہیں تھی ۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں لاڑکانہ واٹرسپلائی اسکیم شامل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبےمیں اکتالیس ٹراما سینٹرز پورے صوبے میں بنارہے ہیں۔ سترہ ڈسڑکٹ تعلقہ اسپتال رواں مالی سال میں مکمل کرینگے ۔