اسلام آباد، سو دن سو لطیفے نہیں چلیں گے، شیری رحمن
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتو ں میں اچانک 143 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے بلاشبہ حکومت کے پاس اس کی واضح وجوہات معاشی بحران کا سامنا اور مالی خسارہ ہے لیکن جب ہم ایوان میں آئل اور گیس جیسی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بات کرتے تھے تو دھجیاں اڑائی جاتی تھیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمن کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ تمام سیکٹرز کو متاثر کرے گا، موسم سرما قریب ہے اضافے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔ آج منی بجٹ بھی پیش کیا گیا ہے جو کے رات کے اندھیرے میں بنایا گیا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ سو دن سو لطیفے نہیں چلیں گے، درحقیقت طرز حکمرانی درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ جس امر کو ایوان میں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے اور اس حوالے سے ان کی خبریں اخبارات کی زینت بھی بنتی تھی آج وہی عمل دہرایا جارہا ہے۔