Sep 18, 2018 06:18 pm
views : 331
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (18 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 717 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 41238پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 241 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 80 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔