کراچی، رواں برس اغواء ولاپتہ ہونے والے 146 میں سے 126 بچے بازیاب کروالئے، کراچی پولیس چیف
ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کاکہنا ہے کہ رواں برس مجموعی طور پر146 بچے لاپتہ ہوئے اس میں سے 8 بچے اغواء برائے تاوان کا شکار ہوئے تھے جن کی عمر 5 سے 17 برس تھی تاہم ان 8 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں گردش کررہی ہیں۔ آج ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ 8 ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طو رپر لاپتہ ہونے والے 146بچوں میں سے 126 بچے بازیاب کروالئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ اعدادوشمار روشنی ہیلپ لائن اور سی پی ایل سی کی مدد سے پولیس نے تیار کیا ہے۔