Sep 19, 2018 01:46 pm
views : 492
Location : Domestic Place
Lahore- Muharram Knife Package
لاہور، محرم الحرام کے موقع پر ماتم کرنے والے عقیدتمندوں نے زنجیریں تیز کروانا شروع کردیں
محرم الحرام کے موقع پر ماتم کرنے والے عقیدتمندوں نے زنجیریں تیز کروانا شروع کردی ہیں۔ زنجیر پر دھار لگانے والوں کی دکانوں پر عوام کا غیر معمولی جم غفیر دیکھنے میں آرہا ہے۔
اس حوالے سے زنجیر تیز کرانے کیلئے آنے والے ایک شہری اسرار رضا کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر زنجیریں خاص دھات کی ہوتی ہیں جسے کمانی لوہا کہتے ہیں اور زیادہ تر یہ اسی سے تیار ہوتی ہیں جو کہ سب سے بہترین کہلاتی ہیں، اس کے علاوہ اور بھی دھاتیں ہیں جن میں دیگی لوہا، پتری لوہا اور کچھ شیٹوں سے بھی زنجیریں تیار ہوتی ہیں۔
ایک اور شہری وجاہت حسین زیدی کا کہنا تھا کہ زنجیریں مختلف دھاتوں میں بنائی جاتی ہیں جس کو جو پسند ہوں اس میں تیار کروالیتا ہے۔