اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کر دیا ہے۔زلفی بخاری کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی مقرر کیاگیا ہے ۔ زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے اور وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز کے منسٹر انچارج ہوں گے۔
زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔