اسلام آباد، ہم ایسے زمانے میں ہیں جہاں کتابیں کم پڑھی جاتی ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی کتاب علم تشریح الاندان کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نےاسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے زمانے میں ہیں جہاں کتابیں کم پڑھی جاتی ہیں۔ اس کتاب کے عنوان کو دیکھا اور اچھا لگا، مختلف علما نے بھی اس کتاب میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ا سکالر اور سائنس دان کا بھی ایمان ہوتا ہے ،علم دوقسم کے ہیں ، ایک دین کا علم ہے اور وسرا انسانی بدن کا علم ہے۔اس کتاب کا ایک روحانی پہلو بھی ہے ۔ ایسی کتابوں کی معاشرے میں ضرورت ہے ۔اس کتاب سے طلبہ سمیت مختلف علما بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کتاب میں بہت علم موجود اور تحریر ہے،اس کتاب سے بہت سے لوگ رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء نے اس کتاب کی تصدیق و تعریف کی ہے ۔جو موضوع کتاب میں زیر بحث لائے گئے بحثیت مسلمان وہ آج کے معاشرے کی ضرورت تھی۔
وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر،ا سکالر اور ریسرچر کا ایمان اپنے رب پر بہت پختہ ہوتا ہے۔وہ احسن تقویم کی تخلیق کو دیکھتا ہے تو اسکا ایمان مضبوط ہو جاتا ہے۔