ریاض،عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری
وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد سعودی عرب کے دورہ روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچا، جہاں گورنر مدینہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نماز ادا کی، مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین نے عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے بعد وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان کی سعودی عرب آمد پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، مختلف شاہراہوں و چوراہوں کو پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے