Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2018 03:44 pm views : 423

Location : Airport

Lahore- Dr tahir ul Qadri Come Back To Pakistan
  • Urdu

لاہور: طاہرالقادری کی وطن واپسی، نئی حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

ایئرپورٹ پر کارکنان کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کا بھرپور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال ہمارے ساتھ ماڈل ٹاؤن شہدا کے لیے آواز اٹھائی، عمران خان ماڈل ٹاؤن شہدا سے متعلق اب اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب قاتلوں کی نہیں انصاف دلانے والوں کی حکومت ہے، سانحہ کے ذمہ دار کسی ایک بھی مجرم کو اب تک سزا نہیں ملی۔سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے راستے میں 116 پولیس افسر رکاوٹ ہیں۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہدا کو انصاف کی فراہمی کے لیے 116 پولیس افسران کو معطل کیا جائے، نئی حکومت کے لیے پہلا ٹیسٹ 116 پولیس افسران کی معطلی ہے، قاتل پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا کر گھر بھیج دیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مرحومہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ہالینڈ میں منسوخ کیے گئے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے میں پی اے ٹی کا اہم کردار رہا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved