سعودی عرب:وزیراعظم عمران خان نےعمرہ ادا کیا،بیت اللہ کادروازہ خصوصی طورپرکھولاگیا
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے۔انھوں نےنوافل ادا کیئے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔اس سے قبل منگل کی شام وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کےدو روزہ دورے پرپہنچے۔ انھوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ پرحاضری دی اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نماز مغرب اداکی ۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اورمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔