کراچی: کے الیکٹرک اپنی غفلت کے باعث معذور بچے کا مکمل علاج کروانے کی پابند قرار
کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہوجانے والے بچے عمر کے کیس میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا جس کے بعد عمر کے اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے کیس واپس لے لیا۔کے الیکٹرک کے گرفتار کیے گئے 7 اہلکاروں کی ضمانت 50، 50 ہزار کے عوض منظور کرلی گئی۔
عدالت کے حکم پر فریقین میں معاہدے کے تحت کے الیکٹرک عمر کے اہلخانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے گی جس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا۔کے الیکٹرک کی جانب سے عمر کے مکمل علاج اور ماہانہ 300 یونٹ بجلی کے مساوی رقم بھی دی جائے گی۔تفتیشی افسر کو معاہدہ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔