Sep 19, 2018 06:34 pm
views : 410
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ، انڈیکس میں 82پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (19 ستمبر 2018) کو مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 82 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 41320 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 323کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 125کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔