Sep 19, 2018 06:45 pm
views : 436
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- 8th Muharram-ul-Haram Jaloos
کراچی، شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری
/font>
شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے ،اس ضمن میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزر گاہوں کے قریب موبائل فون سروس معطل ہے ۔
کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہرایک بجے برآمد ہوا، جلوس کی برآمدگی سے قبل نشترپارک میں مجلس بھی منعقد ہوئی ، نمازظہرین پونے ایک بجے خراساں میں ادا کی گئی ،نماز مغربین عزادار امام بارگاہ بارہ امام پر ادا کریں گے جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرحسینیان ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا۔
موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پرصبح دس سے رات نو بجے تک معطل رہےگی، کراچی میں جلوس کی گزر گاہوں کے قریب دکانیں سیل کردی گئیں ہیں جبکہ تیرہ ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس نے آٹھ ، نو اور دس محرم کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے، کسی بھی قسم کےٹریفک کوگرومندرسےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی، صرف پاسز والی گاڑیاں جلوس مقام تک جاسکیں گی۔
کراچی میں آج سے دس محرم رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اوردیگرشہروں میں موبائل سروس بند ہے۔