Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2018 06:57 pm views : 412

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meets CPNE Delegation
  • Urdu

لاہور، مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
/font>

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرزکے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد   نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور،ملکی صورتحال اوراخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اہداف کا تعین کرلیا ہے اورتیزی سے ان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ہماری نیت ٹھیک اورسمت درست ہے ۔میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ کو ہر سطح پر میرٹ نظر آئے گا۔کابینہ مکمل اور وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی جاچکی  ہیں۔اخباری صنعت کے مسائل ا ن کی مشاورت سے حل کریں گے۔ فیصلے مشاورت سے کر کے ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے ۔سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے ۔کابینہ کی سب کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی  ہیں جو کہ اپنا اپنا کام کررہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ہم قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔ اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دی جاچکی ہیں۔ہمارا کام آپ کو نظر آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات گئے تک سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتا ہوں ۔وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل دوپہر کو دو گھنٹے آرام کرتا تھا۔اب آرام کا وقت نہیں ملتا ہر وقت کام میں مصروف رہتا ہوں ۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved