Sep 19, 2018 07:33 pm
views : 398
Location : Domestic Place
Lahore- Hamza Shahbaz Media Talk
لاہور، جب دامن صاف ہو تو ڈٹ کر مقدمات کا مقابلہ کرنا چاہیے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ عدالتوں کے سزا سننے کے بعد بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں لیکن نواز شریف اپنی بیماری اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان پہنچے اور 119 پیشیاں بھگتیں۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ جب دامن صاف ہو تو ڈٹ کر مقدمات کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس حوالے سے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں انشاء اللہ ہم سرخرو ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی رہائی کی خبر آئی ہے ، ہماری پارٹی مشاورت کررہی ہے اور جلد آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ نہایت کمزور تھا اور ججز کے ریمارکس بھی سب کے سامنے ہیں۔