کراچی،نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں ن لیگ کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم
؎سابق وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر مردوخواتین لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
لیگی کارکنان نے اس موقع پر بھر پور نعرے بازی بھی کی،مسلم لیگ ن کے کارکنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،آج بین الاقوامی ایجنڈے کی ہار ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر علی اکبر گجر کا کہنا تھا آج حق اور سچ کی فتح ہوئی اور انشا اللہ یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔